قومی ریسلر انعام بٹ کی اعظم خان کو 3 ماہ میں فٹ کرنےکی پیشکش

قومی ریسلر انعام بٹ کی اعظم خان کو 3 ماہ میں فٹ کرنےکی پیشکش

 قومی ریسلر رستم پاکستان انعام بٹ نے قومی کرکٹر اعظم خان کو 3 ماہ میں فٹ کرنےکا دعویٰ کردیا۔

 انعام بٹ  کا کہنا تھا کہ اعظم خان تین ماہ گوجرانوالا کے اکھاڑے میں ٹریننگ کریں، ان کو مکمل فٹ کر دیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ ٹریننگ سے اعظم خان کا وزن بھی 30 سے 35 کلو کم ہوجائےگا۔

قوی ریسلرکا کہنا تھا کہ  ہم اعظم خان کو  روزانہ 5 سے 6 گھنٹے  پہلوانوں کے  ساتھ ٹریننگ دیں گے، ٹریننگ کے ساتھ اعظم خان کو اچھی ڈائٹ بھی دیں گے تاکہ ان کی طاقت میں کمی نہ آئے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ  تین ماہ کی ٹریننگ کے بعد اعظم خان زیادہ پاور ہٹنگ  اور  بہترین بیٹنگ کرسکیں گے۔

یہ بھی پڑھیں :بھارت کیخلاف اہم میچ: پاکستان کا پلیئنگ الیون میں تبدیلی کا فیصلہ

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان اور بھارت آج نیویارک کے کرکٹ اسٹیڈیم میں مدمقابل آرہے ہیں۔

 پاکستان کرکٹ ٹیم نے میچ کی تیاری کے لیے گزشتہ روزپریکٹس کی جبکہ بھارتی ٹیم کے صرف دو کھلاڑیوں نے آپشنل ٹریننگ سیشن میں حصہ لیا۔

ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں دونوں ٹیمیں 12 مرتبہ مدمقابل آئی ہیں، 8 میچ بھارت کے نام رہے جبکہ 3 میں پاکستان نے فتح حاصل کی، ایک میچ ٹائی رہا ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکا کے خلاف صفر پر آؤٹ ہونے والے پاکستانی بیٹر اعظم خان بھارت کے خلاف میچ سے آؤٹ ہوگئے،عماد وسیم کو اعظم خان کی جگہ ٹیم میں جگہ ملے گی۔پاکستان ٹیم بھارت کے خلاف چار فاسٹ بولرز ، دو آل راؤنڈرز، اسپنرز کیساتھ میدان میں اترے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارت کے خلاف پاکستان کے 11 کھلاڑیوں میں کپتان بابر اعظم ،محمد رضوان ، عثمان خان، فخر زمان ، افتخار احمد ، شاداب خان ، عماد وسیم ، شاہین آفریدی ،حارث رؤف ، محمد عامر اور نسیم شاہ شامل ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں اپنے پہلے میچ میں امریکا کے ہاتھوں سپر اوور میں اپ سیٹ شکست ہوئی تھی جبکہ بھارت نے اپنے پہلے میچ میں آئر لینڈ کو 8 وکٹوں سے ہرایا تھا۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *