ٹی20 ورلڈ کپ: بھارت نے پاكستان كو شكست دیدی

ٹی20 ورلڈ کپ: بھارت  نے پاكستان كو شكست دیدی

آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024میں بھارت نے پاکستان کو 6 رنز سے شکست دے دی۔

تفصیلات کے مطابق نیویارک میں کھیلا گیا پاک بھارت میچ بارش کے باعث روکا رہا اور تاخیر سے شروع ہو ا۔ قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر بھارتی ٹیم کوبیٹنگ کی دعوت دی ۔ پاکستان کے خلاف بھارت کی پوری ٹیم 19 اوور میں 119 رنز پر آل آؤٹ ہو گئی۔  تاہم 120 رنز کے ہدف کے جواب میں قومی ٹیم مقررہ 20 اوورمیں 7 وکٹوں کے نقصان پر 113 رنز بناسکی۔  یوں گرین شرٹس 6 رنز سے ہائی وولٹیج میچ ہار گئے ۔  نیویارک کے نساؤ کاؤنٹی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں گروپ اے کی ٹیموں کے درمیان کھیلے گئے میچ میں بھارت نے پاکستان کو جیت کیلئے 120 رنز کا ہدف دیا تھا مگر پاکستانی ٹیم بھارت کے آسان ہدف کے تعاقب میں بھی ناکام رہی۔  پاکستان کو شکست دینے کے بعد بھارت گروپ اے میں 4 پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر آگیا۔  پاکستان ٹیم مسلسل دو میچز میں شکستوں کے ساتھ پوائنٹس ٹیبل پر چوتھے نمبر پر ہے۔

پاکستان کی اننگز:
ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی اننگز کا آغاز بابر اعظم اور محمد رضوان نے کیا، پاکستان کی پہلی وکٹ 26 رنز پر گر ی، بابراعظم 13 رنز بنانے کے بعد جسپریت بھمراہ کی گیند پر سلپ پر کھڑے فیلڈر کو کیچ تھما بیٹھے۔57 کے مجموعی اسکور پر پاکستان کو دوسرا نقصان اٹھانا پڑا جب عثمان خان 13 رنز بناکر اکشر پٹیل کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہو گئے۔ پاکستان کی تیسری وکٹ 73 رنز پر گری جب فخر زمان بھی 13 رنز بنانے کے بعد پویلین لوٹ گئے۔ ا ن کے بعد بیٹنگ کیلئے آ نے والے شاداب خان صرف 4 رنز کے مہمان ثابت ہو سکے اور پانڈیا کی گیند کا نشانہ بنے۔  افتخار احمد نے 9 گیندیں کھیل کر صرف 5 رنز بنائے، نسیم شاہ 10 اور شاہین  شاہ آفریدی صفر کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔  بھارت کی جانب سے جسپریت بھمراہ نے 3 ، ہارڈک پانڈیا نے 2 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی ۔ ارشدیپ سنگھ اور اکشر پٹیل نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

بھارت کی اننگز:
بھارت کی اننگز کا آغاز ویرات کوہلی اور روہت شرما نے کیا جبکہ پاکستان کی طرف سے شاہین شاہ آفریدی نے پہلا اوور کرایا۔ بھارت کے صرف تین کھلاڑی ہی ڈبل فگرز میں داخل ہوئے جن میں رشب پنت نے 42، اکشر پٹیل نے 20 اور کپتان روہت شرما نے 13 رنز بنائے۔ حارث رؤف اور نسیم شاہ نے 3، 3، محمد عامر نے 2 اور شاہین آفریدی نے ایک کھلاڑی کو پویلین کی راہ دکھائی۔بھارت کی پہلی وکٹ 12 رنز پر گری جب ویرات کوہلی نسیم شاہ کی گیند پر 4 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔ 19 رنز کے مجموعی اسکور پر روہت شرما بھی شاہین آفریدی کی گیند پر 13 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔ بھارت کی تیسری وکٹ 58 رنز کے مجموعی اسکور پر گری جب اکشر پٹیل 20 رنز بنانے کے بعد نسیم شاہ کا شکار بنے، 89 کے مجموعی اسکور پر سوریا کمار یادیو 7 رنز بناکر حارث رؤف کی گیند پر آؤٹ ہوئے، شیوم دوبے صرف تین رنز بنانے کے بعد نسیم شاہ کی گیند پر اُن ہی کو کیچ دے گئے۔ محمد عامر کے اوور میں 96 کے مجموعی اسکور پر بھارت کی یکے بعد دیگرے دو وکٹیں گریں، 96 کے مجموعی اسکور پر رشب پنت 42 رنز اور رویندر جڈیجا صفر پرچلتے بنے ۔112 کے مجموعی اسکور پر ہارڈک پانڈیا اور جسپریت بھمراہ بھی یکے بعد دیگرے آؤٹ ہوگئے۔  بھارت کی آخری وکٹ 119 کے مجموعی اسکور پر گری جب ارشدیپ سنگھ 9 رنز بناکر رن آؤٹ ہوگئے۔

ٹاس کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے پاکستان ٹیم کے کپتان بابراعظم کا کہنا تھا کہ بھارت کیخلاف میچ میں پاکستان ٹیم میں اعظم خان کی جگہ عماد وسیم کو شامل کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کیخلاف میچ میں بہترین پرفارم کرنےکی کوشش کریں گے، ماضی ماضی ہے آج کے میچ پر فوکس ہے، بھارت کے خلاف میچ کے لیے بہت حوصلہ ملتا ہے۔

بھارتی ٹیم کے کپتان روہت شرما نے کہا کہ اچھا اسکور کرنے کی کوشش کریں گے تاکہ بولرز دفاع کر سکیں، یہاں دو تین میچز کھیل چکے ہیں، اندازہ ہے یہاں کتنا اسکور ہونا چاہیے۔

بھارتی اسکواڈ:
بھارت: روہت شرما (کپتان)، ویرات کوہلی، رشبھ پنت (وکٹ کیپر)، سوریہ کمار یادو، شیوم دوبے، ہاردک پانڈیا، رویندرا جدیجا، اکسر پٹیل، جسپریت بمراہ، ارشدیپ سنگھ، محمد سراج

پاکستانی اسکواڈ:
پاکستان: بابر اعظم (کپتان)، محمد رضوان (وکٹ کیپر)، عثمان خان، فخر زمان، شاداب خان، افتخار احمد، عماد وسیم، شاہین آفریدی، حارث رؤف، نسیم شاہ، محمد عامر

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *