ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 : پاکستانی ٹیم کاسفر اگرمگر کاشکار

ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 : پاکستانی ٹیم کاسفر اگرمگر کاشکار

بھارت کے خلاف ٹی ٹو ئنٹی ورلڈ کپ کے ہائی وولٹیج میچ میں شکست کے بعد گرین شرٹس کی اگلے مرحلے تک رسائی کا سفر اگر مگر کا شکار ہوگیا ۔

تفصیلات کے مطابق مسلسل 2میچز ہار نےکے بعد گرین شرٹس سپر 8 تک پہنچنے کے لیے دوسری ٹیموں پر انحصار کررہی ہے ۔ ایک صورت میں قومی کرکٹ ٹیم سپر ایٹ کے مرحلے میں رسائی حاصل کر سکتی ہے کہ وہ اپنے اگلے دونوں میچز میں کامیابی سمیٹے اور امریکہ کودونوں میچوں میں ہار کا مزا چکھنا پڑے تب ہی قومی ٹیم کے چانسز ہیں ۔ اس کے علاوہ کوئی اور چکر نہیں چلے گا ۔ پاکستان اپنے اگلے دونوں میچز کینیڈا اور آئرلینڈ کے خلاف کھیلے گاجب کہ امریکا انڈیا اور آئرلینڈکے مد مقابل آئے گا ۔اگر امریکا ایک میچ اور جیت جاتا ہے تو اس کی سپر ایٹ میں رسائی یقینی ہو جائے گی ۔ امریکا کے خلاف آئر لینڈ اور بھارت کی کامیابی کی صورت میں پاکستان اور آئر لینڈ کے درمیان ہونے والا میچ ناک آؤ ٹ ہو گا ۔

واضح رہے کہ بھارت کے خلاف نیو یارک میں ہونے والے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستانی بلے بازوں کی لا پروائی ، غیر ذمہ دار شارٹ اور غفلت نے جیتا ہوا میچ ہاتھوں سے جانے دیا ۔ پاکستانی بیٹرز بھارتی ٹیم کے خلاف 120 کا چھوٹا ٹارگٹ بھی حاصل کرنے میں ناکام رہے ۔ 6 رنز سے میچ ہار گئے ، فخر زمان ، شاداب خان ، عماد وسیم کو جب سنگلز بنانے تھے اس وقت لمبی ہٹ لگانے کی کو شش کرتے رہے اور جب ہٹ لگانی تھیں تو سنگلز پر زور دیا ۔ بھارت کے خلاف ہونے والے میچ نے تقریباً پاکستان کی سپر 8میں رسائی ناممکن بنا دی ۔ دوسری صورت میں اگر امریکا آئر لینڈ کو میچ میں شکست سے دوچار کر دیتا ہے تو پھر پاکستان کے لیے ورلڈ کپ کا سفر اختتام کو پہنچ سکتا ہے ۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *