مئی 2024 میں خوردنی تیل اور گھی کی قیمتوں میں کمی

مئی 2024 میں خوردنی تیل اور گھی کی قیمتوں میں کمی

مئی کے مہینے میں خوردنی تیل اوربناسپتی گھی کی اوسط قیمت میں کے دوران نمایاں کمی ریکارڈکی گئی۔

محکمہ شماریات کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق مئی 2024 میں پاکستان میں خوردنی تیل اور گھی کی اوسط قیمتوں میں گزشتہ ماہ کے مقابلے میں نمایاں کمی واقع ہوئی۔ ایک لیٹر سویابین آئل کی اوسط قیمت 495.43 روپے ریکارڈ کی گئی جو اپریل کی قیمت سے 0.88 فیصد کم ہے۔ اسی طرح 5 لیٹر کوکنگ آئل کی اوسط قیمت 2652.29 روپے ریکارڈ کی گئی جو اپریل کی قیمت سے 0.69 فیصد کم ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ورلڈ کپ کے بعد ٹیم کی اندرونی کہانی سامنے لاؤ ں گا، شاہد آفریدی

مزید برآں محکمہ نے رواں کیلنڈر سال کے پہلے پانچ مہینوں میں یوریا اور ڈی اے پی (ڈائی امونیم فاسفیٹ) کھادوں کی کھپت میں اضافے کی اطلاع دی۔ جنوری سے مئی تک ملک میں 2.55 ملین ٹن یوریا کی کھپت ہوئی جو گزشتہ سال کے اسی عرصے کے دوران کھپت کے مقابلے میں 3 فیصد زیادہ ہے۔ دوسری جانب مئی 2024 میں گندم کے آٹے کی قیمت میں گزشتہ ماہ کے مقابلے میں 29.26 فیصد کمی ہوئی۔محکمہ شماریات کی رپورٹ خوردنی تیل اور گھی کی قیمتوں میں مثبت رجحان اور کھاد کی کھپت میں اضافے کی نشاندہی کرتی ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *