حکومت کی آئندہ بجٹ میں درآمدی موبائل فونز پر ٹیکس بڑھانے کی تجویز

حکومت کی آئندہ بجٹ میں درآمدی موبائل فونز پر ٹیکس بڑھانے کی تجویز

حکومت نے آئندہ مالی سال کے آئندہ بجٹ میں درآمدی موبائل فونز پر ٹیکسز میں اضافے کی تجویز دی ہے۔

درآمد شدہ موبائل فونز پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی (ایف ای ڈی) عائد کیے جانے کا امکان ہے اور مجموعی ٹیکس وصولی کا تخمینہ لگانے پر کام جاری ہے۔ ایف بی آر ذرائع کاکہنا ہے کہ حکومت لگژری موبائل فونز پر جی ایس ٹی بڑھانے کا ارادہ رکھتی ہے اور ایف بی آر نے درآمدی موبائل فونز پر 25 فیصد تک جی ایس ٹی بڑھانے کی تجویز دی ہے۔ آئندہ فنانس بل میں درآمدی موبائلز پر جی ایس ٹی مزید بڑھانے کی تجویز ہے ۔

یہ بھی پڑھیں: مئی 2024 میں خوردنی تیل اور گھی کی قیمتوں میں کمی

ذرائع کے مطابق پہلے سے 25 فیصد جی ایس ٹی عائد ہونے کے باعث مزید جی ایس ٹی کا نفاذ مشکل ہوگا، توقع ہے کہ حکومت تاریخ میں پہلی بار 2 ٹریلین روپے کے نئے محصولاتی اقدامات کرے گی۔ درآمد شدہ موبائل فونز پر ٹیکسوں میں مجوزہ اضافہ ان اقدامات کا حصہ ہے جس کا مقصد محصولات کی وصولی میں اضافہ کرنا ہے۔ ٹیکس تجاویز کی درست تفصیلات کا اعلان آئندہ بجٹ میں کیا جائے گا تاہم ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ حکومت محصولات کی وصولی کو بڑھانے کے لیے درآمدی موبائل فونز پر ٹیکسز بڑھانے کا منصوبہ بنا رہی ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *