وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پور نےوزیر اعظم شہباز شریف کو خط لکھ دیا

وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پور نےوزیر اعظم شہباز شریف کو خط لکھ دیا

پشاور(سید ذیشان) خیبرپختونخوا کے وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پور نے پی ایس ڈی پی سے خیبر پختونخوا کے 91 منصوبے ڈراپ کرنے پر وزیر اعظم شہباز شریف کو خط لکھ دیا۔

خط کی کاپی آزاد ڈیجیٹل کو موصول ہوگئی ہے۔خط میں وزیر اعلیٰ نے مالی مشکلات کا ذکر کرتے ہوئے کہا ہے کہ سالانہ پلان کوارڈینیشن کمیٹی (اے پی سی سی ) نے 31 جون 2024 کو اپنی ایک اجلاس میں خیبرپختونخوا کے 91 اہم منصوبوں کو 2025-24 پی ایس ڈی پی سے نکالا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ ،بھارت سے شکست کے بعد نسیم شاہ کی آنکھوں میں آنسو آگئے

جس کی مالیت 1327529 ملین روپے تھی۔یہ فیصلہ جہاں ایس آئی ایف سی اپیکس کمیٹی اجلاس 3 جنوری 2024 کی خلاف ورزی ہے بلکہ یہ قومی اقتصادی کونسل (این ای سی) فیصلوں کی بھی خلاف ہے،کیونکہ اس اجلاسوں میں یہ فیصلہ کیا گیا تھا کہ پہلے سے جاری تمام سکیموں کو مکمل کیا جائے تاکہ پیسوں کا ضائع نہ ہو اور وقت بچ سکے۔

وزیر اعلیٰ کے لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ موجودہ حالات اور گزشتہ فیصلوں کو مدنظر رکھتے ہوئے رواں سال 2025-24 کے پی ایس ڈی پی میں کوئی نیا سکیم شامل نہیں کیا گیا اور نہ ہی درخواست کی گئی ہے ۔خط میں کہا گیا ہے 2917 ارب روپے کی لاگت سے کل 279 نئے منصوبے شروع کی جائے گئی جس کے لئے 63 ارب روپے مختص بھی کی گئی ہے۔خط میں کہا گیا ہے کہ منصوبے کو نکالنے سے صوبہ کافی متاثر ہوگا اور وفاقی حکومت کی جانب سے ایسا کرنے سے صوبے کی محرومیوں میں اضافہ مزید اضافہ ہوگا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *