عمران خان کا معاشی اور سیاسی عدم استحکام ختم کرنے کی جانب بڑا اقدام، سپریم کورٹ کو مذاکرات کے حوالے سے خط لکھنے کا فیصلہ کرلیا۔
عمران خان نے خط کا ضروری متن نوٹ کروا یا۔ متن کے مطابق عمران خان کا کہنا ہے کہ ملک کو درپیش سنگین معاشی و سیاسی عدم استحکام ختم کرنے کیلئے ہر سنجیدہ فریق سے بات کرنے کو تیار ہیں۔ خط ملک کو معاشی اور سیاسی مشکلات کے خاتمے کیلئے لکھ رہا ہوں۔ ہر وہ فریق جو معاشی و سیاسی مسائل حل کرنے کی استطاعت رکھتا ہو اس سے بات کرنے کو تیار ہیں۔
مزید پڑھیں: عمران خان کا سخت سیاسی موقف سے پیچھے ہٹنےکا فیصلہ
عمران خان خط میں مطالبہ کریں گے کہ انتخابی مینڈیٹ کی واپسی اور 9مئی کی جوڈیشل انکوائری سمیت دیگر سیاسی کیسز میں شفاف ٹرائل کیا جائے۔ واضح رہے کہ نیب ترامیم کیس میں سپریم کورٹ کی جانب سے عمران خان کو دیگر سیاسی جماعتوں سے مذاکرات کا مشورہ دیا گیا تھا۔
نیب ترامیم کیس میں چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے ریمارکس دیےتھے کہ پارلیمنٹ میں بیٹھ کر مسائل حل کریں۔ ملک کو آگے بڑھانے کی ضرورت ہے۔ ہم سیاسی بات نہیں کرنا چاہ رہے تھے لیکن آپکو روک نہیں رہے ہیں۔ ڈائیلاگ سے کئی چیزوں کا حل نکلتا ہے۔