پنجاب حکومت نے سرکاری ملازمین کو عید سے پہلے ہی بڑی خوشخبری سنا دی۔ ملازمین کو تنخواہیں عید سے پہلے قبل از وقت دینے کا اعلان کر دیا گیا۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے تمام سرکاری ملازمین کو عید سے پہلے پیشگی تنخواہ دینے کے احکامات جاری کر دیے۔ وزیراعلیٰ کے احکامات پر ملازمین کو عید سے پہلے تنخواہ دینے کی تیاریاں شروع کر دی ہیں۔ ذرائع کے مطابق پنجاب کے سرکاری ملازمین کو 13جون سے پہلے جون کی پیشگی تنخواہیں ادا کر دی جائیں گی۔
اس حوالے سے رواں ہفتے میں سرکاری ملازمین کو تنخواہوں کی ادائیگی کا عمل شروع ہوجائے گا۔پنجاب کے سرکاری ملازمین 15دن کے اندر تنخواہیں ملنے کے فیصلے پر مطمئن ہیں۔ وزیراعلیٰ کا قبل از وقت تنخواہوں کی ادائیگی کے فیصلے کا مقصد عید کے اخراجات پر آسانی فراہم کرناہے۔
مزید پڑھیں: وفاقی سرکاری ملازمین کیلئے ہفتے کی تعطیل ختم کیے جانے کا امکان
دوسری جانب وفاقی حکومت کی جانب سے مالی سال 2024-25 کا بجٹ 12 جون کو پیش کئے جانے کا امکان ہےجس میںسرکاری ملازمین کیلئے 15 یا 20 فیصد تنخواہوں میں اضافہ کی ابتدائی تجویزدی گئی ہے۔