وفاق کا آمدن بڑھانے کیلئے پیٹرولیم لیوی میں فی لیٹر 20 روپے تک اضافہ کرنے پر غور، عوام کو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ریلیف نہ ملنے کا امکان۔
تفصیلات کے مطابق وفاق نے آمدن بڑھانے کیلئے پیٹرولیم لیوی میں فی لیٹر 20روپے تک اضافے پر غور شروع کر دیا ہے۔ اس حوالے سے میڈیا رپورٹس ہیں کہ آئندہ مالی سال پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا ریلیف عوام کو نہ ملنے کا امکان ہے۔ وفاقی بجٹ میں پیٹرولیم مصنوعات پر سیلز ٹیکس لگانے اور پیٹرولیم لیوی بڑھانے پر غور کیا جارہا ہے۔آئندہ مالی سال میں پیٹرولیم مصنوعات پر سیلز ٹیکس لگانے کی تجویز بھی دی گئی ہے۔اسی طرح لیوی ٹیکس 60روپے سے بڑھا کر 80روپے تک کیے جانے کا امکان ہے۔اس وقت پیٹرولیم مصنوعات پر سیلز کی شرح صفر ہے۔
مزید پڑھیں: ایف بی آر نے نیٹ فلکس کو نوٹس جاری کر دیا
اگر پیٹرولیم مصنوعات پر سیلز ٹیکس عائد اور لیوی ٹیکس میں اضافہ کر دیا جاتا ہے تو عوام کی پیٹرول قیمتوں میں کمی کی امیدیں ختم ہوجائیں گی۔حکومت 31مارچ کو ختم ہونیوالے پہلے ابتدائی 9ماہ میں پیٹرولیم لیوی کی مد میں 720ارب روپے اکٹھا کر چکی ہےجبکہ آئی ایم ایف کے ساتھ کیے گئے وعدے کے مطابق حکومت نے رواں سال پیٹرولیم لیوی کی مد میں 869ارب روپے جمع کرنے کا ہدت مقرر کر رکھا ہے۔