الیکشن کمیشن کا اسلام آباد کے تین حلقوں کے کیسز دوسرے ٹریبونل کو منتقل کرنے کا فیصلہ

الیکشن کمیشن کا اسلام آباد کے تین حلقوں کے کیسز دوسرے ٹریبونل کو منتقل کرنے کا فیصلہ

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے اسلام آباد کے تینوں حلقوں کے کیسز دوسرے ٹریبونل کو منتقل کرنے کی منظوری دیدی۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے ن لیگی اراکین قومی اسمبلی کی درخواستوں پر محفوظ فیصلہ سنا دیا گیا۔ چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں 4رکنی کمیشن نے فیصلہ سنایا کہ اسلام آباد کے تینوں حلقوں میں ٹریبونل جج تبدیل کرنے کی ن لیگی اراکین قومی اسمبلی طارق فضل چوہدری، انجم عقیل اور راجہ خرم نواز کی درخواست منظور کر لی گئی ہے اور تینوں حلقوں کی درخواستیں دوسرے ٹریبونل کو منتقل کرنے کی ہدایت کر دی گئی ہے۔

مزید پڑھیں: سپریم کورٹ میں تین ججز کی خالی نشستوں پر تقرری کیلئے بڑے ناموں کی سفارش کر دی گئی

اس حوالے سے پاکستان تحریک انصاف کے رہنمائوں کی جانب سے کیسز دوسرے ٹریبونل منتقل نہ کرنے کی استدعا مسترد کر دی گئی۔ یاد رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے مسلم لیگ ن کے تینوں رہنماؤں کی کامیابی کے نوٹیفکیشن معطل کر دیئے تھے جبکہ معاملہ الیکشن ٹربیونل میں تھا۔

لیگی رہنماؤں نے الیکشن ٹربیونل پر عدم اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے معاملہ دوسرے ٹربیونلز کو بھیجنے کی درخواست دائر کی تھی۔ الیکشن کمیشن نے ن لیگی رہنمائوں کی درخواست پر سماعت مکمل ہونے کے بعد گزشتہ جمعہ کے دن فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *