در آمد ہونیوالی پرانی گاڑیوں کی تین سال تک فروخت پر پابندی لگانے کا فیصلہ

 در آمد ہونیوالی پرانی گاڑیوں کی تین سال تک فروخت پر پابندی لگانے کا فیصلہ

وفاقی حکومت نے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں در آمد ہونیوالی پرانی گاڑیوں کی تین سال تک فروخت پر پابندی لگانے کا فیصلہ کرلیا۔

وزیراعظم شہباز شریف کی ایک میٹنگ میں ایف بی آر کو پرسنل بیگیج اسکیم ، ٹرانسفر آف ریزیڈنس سکیم اور گفٹ سکیم کے بڑے پیمانے پر غلط استعمال سے روکنے کیلئے اقدامات اُٹھانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ان سکیموں کے تحت بیرون ملک سے پرانی گاڑیاں در آمد کرکے پاکستان میں فروخت کی جارہی ہیں، جس سے حکومت کو ٹیکس کی مد میں اربوں روپے کا نقصان اٹھانا پڑ رہا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ حکومت نے ان سکیموں کے غلط استعمال کو روکنے کا فیصلہ کر لیا ہے اور درآمد ہونیوالی پرانی گاڑیوں کو تین سال تک فروخت نہیں کیا جاسکے گا۔

مزید پڑھیں: محکمہ ایکسائز پنجاب کا موٹرسائیکل اور گاڑیوں کی ٹرانسفر فیس میں اضافےکا فیصلہ

بجٹ میں اس حوالے سے ترمیم متعارف کروائی جارہی ہے جس سے مقامی آٹو سیکٹر کی فروخت میں اضافہ ہوگا اور اس سے حکومت کو ٹیکس کی مد میں اربوں روپے کا ریونیو حاصل ہوگا۔اس پابندی سے حکومت کو 52ارب روپے کا اضافی ٹیکس حاصل ہوگا جبکہ وینڈر انڈسٹری چلنے سے بڑے پیمانے پر روزگار کے مواقع بھی پیدا ہوں گےاور معیشت پر مثبت اثر پڑے گا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *