مسافر جیپ کھائی میں جا گری، ایک ہی خاندان کے 5افراد جاں بحق

مسافر جیپ کھائی میں جا گری، ایک ہی خاندان کے 5افراد جاں بحق

خیبرپختو نخواکے ضلع شانگلہ میں مسافر جیپ کھائی میں گر نے کے باعث ایک ہی خاندان کے 5 افراد جاں بحق اور 4 زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق یونین کونسل میرہ کے علاقہ برباٹکوٹ میں مسافر جیپ کا المناک حادثہ پیش آیا، بریک فیل ہونے کی وجہ سے جیپ ڈرائیور سے بے قابو ہو کر گہری کھائی میں جا گری ،جیپ سواریوں کو لے کرجارہی تھی ۔ جاں بحق ہونے والے پانچوں افراد موقع پر دم توڑ گئے ۔ زخمی ہونے والے چاروں افراد بشام ہسپتال میں زیر علاج ہیں ، ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے ۔

مزید پڑھیں: سرکاری ملازمین کیلئے نئی پنشن اسکیم متعارف کرانے کا فیصلہ

جاں بحق افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے۔ پولیس کے مطابق واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو1122 اور پولیس انتظامیہ موقع پر پہنچ گئے اور امدادی سرگرمیاں شروع کر دیں ۔ پولیس حکام کا بتایا تھاکہ پسماندہ علاقہ ہونے کی وجہ سے امدادی سرگرمیوں میں شدید مشکلات کا سامنا رہا، دوسری جانب مقامی افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت سے کھائی سے جاں بحق افراد کی نعشیں نکا لیں۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *