اپنی غلطیوں پر غور کریں گے : کپتان بابراعظم

اپنی غلطیوں پر غور کریں گے : کپتان بابراعظم

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے کہا ہے کہ اگلے دونوں میچز جیتنا ضروری ہیں ۔ اب غلطیوں کی گنجائش باقی نہیں رہی ۔ اپنی غلطیوں پر غور کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق نیو یارک میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے بابر اعظم کا کہنا تھا کہ ہم پہلے 6اوورز میں اچھی بیٹنگ کا مظاہرہ نہیں کر سکے ا ور پاور پلے میں پہلی وکٹ گنوانے سے نقصان ہوااس کے بعد ٹیم سنبھل کر نہ کھیل سکی ۔ بھارت کے خلاف میچ ہارنے کی ایک اہم وجہ یہ بھی تھی کہ ہمارےبیٹسمنوں نے زیادہ ڈاٹ بالز کھیلیں ۔ ان کاایک سوال کے جواب میں کہنا تھا کہ انڈیا کے خلاف جلد و کٹیں گرنے کے باعث میچ ہمارے ہاتھ سے نکلا اور بیٹنگ میں بیک ٹو بیک وکٹیں گرنے سے میچ کا پانسہ ہی پلٹ گیا۔

مزید پڑھیں:ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ ،بھارت سے شکست کے بعد نسیم شاہ کی آنکھوں میں آنسو آگئے

قومی کپتان کاٹیل اینڈرز کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ان سے کوئی امید نہیں تھی ۔ ہماری یہ سوچ تھی کہ پہلے ہی میچ جیت جائیں گے ۔ گیم ٹیل اینڈرز تک نہیں جائے گی۔ واضح رہے کہ پیر کو آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سب سے بڑے مقابلے میں بھارت نے پاکستان کو 6 رنز سے شکست د ے دی تھی۔ گرین شرٹس کی بڑے ایونٹ میں مسلسل دوسری شکست ہے۔ ایونٹ کے پہلے میچ میں امریکا نے پاکستان کو سپر اوو رمیں شکست دوچار کیا تھا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *