آنیوالے 2 ماہ سیاسی طور پر انتہائی اہم ہیں، شیخ رشید کابڑا دعویٰ

آنیوالے 2 ماہ سیاسی طور پر انتہائی اہم ہیں، شیخ رشید کابڑا دعویٰ

سربراہ عوامی مسلم لیگ اور سابق وزیر وفاقی شیخ رشید کا کہنا ہے کہ بیگناہوں کو جیلوں سے نکا لے جانے تک عزت کے خواہشمندوں کو عزت ملنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں عدالت پیشی کے موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ اس وقت اڈیالہ جیل میں ایسے 500آدمی قید ہیں جن پر جھوٹے کیسز بنوائے گئے ہیں۔ پابند سلاسل ہیں ۔ ان کا کہنا تھا کہ حالیہ بڑی عید پر بے گناہ لوگوں کو رہا کیا جائے ۔ صحافیوں کے ایک سوال کے جواب میں عوامی مسلم لیگ کے سربراہ کا کہنا تھا کہ میاں محمد نواز شریف میری طرح سائیڈ پر ہی رہیں ۔ آپ نے سیاست سے کنارہ کشی کیوں اختیار کی ؟ سوال پر شیخ رشید نے جواب میں میڈیا کو بتایا کہ میں نے سیاست سے کنارہ کشی نہیں کی بلکہ دو مہینے تک سائیڈ پر ہوں ۔ شیخ رشید نے دعویٰ کیا ہے کہ آنے والے دو ماہ سیاسی طور پر انتہائی اہم ہیں ۔

ان میں چور، لٹیروں ، کرپٹ افراد کا سیاست کا فائنل فیصلہ ہو گا ۔ ان کا سیاسی دعوے میں مزید کہنا تھا کہ اس مرتبہ عید کے بعد قربانی ہو گی اور کھال سمیت ہو گی ۔ قصائی کا بندوبست ہو گیا ہے ۔ وزیراعظم کے غیر ملکی دوروں پرسابق وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ شہباز شریف کو یو اے ای ، سعودی عرب اور نہ ہی چین سے پیسے ملے۔ ان کے بیرون ممالک دورے رائیگاں گئے ۔ شیخ رشید کا قومی کرکٹ ٹیم کی بھارت سے شکست پر گفتگو کرتے ہوئےکہنا تھا کہ ہمارا ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا فائنل میچ کل بھارت کے خلاف تھا جس میں ہمیں شکست سے دوچار ہونا پڑا ۔ بھارت سےمیچ ہارکر قومی کرکٹرز نے پاکستانی قوم کے جذبات مجروح کئے ۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *