افریقی ملک ملاوی کے نائب صدر کا فوجی طیارہ لا پتہ

افریقی ملک ملاوی کے نائب صدر کا فوجی طیارہ لا پتہ

ایرانی صدر ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی کے بعد افریقی ملک ملاوی کے نائب صدر کا طیارہ بھی پرواز کے دوران لاپتہ ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق برطانوی میڈیا نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ طیارے میں ملاوی کے نائب صدر ساؤلوس کلاؤس سمیت 10 افراد سوار ہیں۔ برطانوی میڈیا کے مطابق نائب صدر کو لے جانے والا ایئرفورس کا طیارہ پرواز کےکچھ ہی دیربعد ریڈار سے غائب ہوا۔ طیارہ دارالحکومت لیلونگوے سے موزوزو جا رہا تھا۔

مزید پڑھیں:روسی صدر پیوٹن بدتمیز شخص اور آمر حکمران ہیں : جوبائیڈن

ملاوی کے صدر مملکت نے نائب صدر کے لیے اُڑان بھرنے والے طیارہ ڈھونڈنے کے لئے حکم نامہ جاری کردیاہے ۔ واقعے کی اطلاع ملنے کے بعد ملاوی کے صدر لازارس چکویرا نے بہاماس کے لیے طے شدہ فضائی سفر بھی منسوخ کردیا۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *