وہاب ریاض ، بابر اعظم کی پوزیشن خطرے میں ، اہم انکشاف

وہاب ریاض ، بابر اعظم کی پوزیشن خطرے میں ، اہم انکشاف

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے بعد قومی ٹیم میں اہم تبدیلیوں کا فیصلہ کر لیا ہے۔ کچھ کھلاڑیوں کو ٹی 20 ورلڈ کپ اور پچھلی سیریز میں خراب کارکردگی کی وجہ سے مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

ذرائع کے مطابق قومی ٹیم منیجروہاب ریاض کی بھی ٹیم میں پوزیشن غیر یقینی ہے۔ پی سی بی کپتان بابر اعظم، ہیڈ کوچ گیری کرسٹن، سینئر منیجر وہاب ریاض اور اسسٹنٹ کوچ اظہر محمود کی جانب سے ٹیم میں تبدیلیوں کی رپورٹس پر غور کرے گا۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ پی سی بی سابق ڈائریکٹر محمد حفیظ کی رپورٹ کا بھی جائزہ لے گا جس میں کچھ کھلاڑیوں پر کارکردگی پر پیسے کو ترجیح دینے کا الزام لگایا گیا ہے۔ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے بعد اعظم خان، افتخار احمد، عثمان خان، محمد عامر اور عماد وسیم جیسے کھلاڑی ٹیم میں اپنی جگہ برقرار رکھنے کی کوشش کرتے نظر آرہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: سپریم کورٹ کا مونال سمیت نیشنل پارک میں قائم تمام ریسٹورنٹس بند کرنے کا حکم

زرائع کے مطابق مبینہ طور پر اسی ایجنٹ کے زیر انتظام تین سینئر کھلاڑیوں کا ایک گروپ چیئرمین، چیف آپریٹنگ آفیسر اور دیگر عہدیداروں سمیت پی سی بی حکام کو بلیک میل کر رہا ہے تاکہ زیادہ تنخواہوں حاصل کی جا سکیں۔ ان تینوں کھلاڑیوں کےقریب شاداب خان کو بھی ٹیم سے فارغ کیا جا سکتا ہے۔ پی سی بی ٹیم میں اہم تبدیلیاں کرنے کا ارادہ رکھتا ہے اور خراب کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والوں کو تبدیل کیا جائے گا۔ ان تبدیلیوں کا مقصد ٹیم کی کارکردگی کو بہتر بنانا اور کارکردگی پر گروپ بندی اور پیسے کو ترجیح دینے جیسے مسائل کو حل کرنا ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *