حکومت نے عید الاضحی پر سرکاری تعطیلات کا اعلان کر دیا

حکومت نے عید الاضحی پر سرکاری تعطیلات کا اعلان کر دیا

وفاقی حکومت کی جانب سے عید الاضحی کے موقع پر 3 سرکاری چھٹیوں کا اعلان کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق عید الاضحی پر وفاقی حکومت نے 17 جون تا 19 جون تعطیلات کا اعلان کر دیا۔ کابینہ ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے عید الاضحی کی چھٹیوں کی سمری کی منظوری دیدی ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق عید کے پہلے دن سوموار 17 جون سے بدھ 19 جون تک سرکاری تعطیلات ہوں گی۔

مزید پڑھیں: عیدالاضحیٰ کیلئے بازاروں کے اوقات میں توسیع کا حکم

واضح رہے کہ 7جون کو مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے مولانا عبدالخبیر آزاد نے 17جون بروز سوموار کو عید الاضحی منانے کا اعلان کیا تھا۔

دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے تمام سرکاری ملازمین کو عید سے پہلے پیشگی تنخواہ دینے کے احکامات جاری کر دیے۔ وزیراعلیٰ کے احکامات پر ملازمین کو عید سے پہلے تنخواہ دینے کی تیاریاں شروع کر دی ہیں۔ ذرائع کے مطابق پنجاب کے سرکاری ملازمین کو 13جون سے پہلے جون کی پیشگی تنخواہیں ادا کر دی جائیں گی۔ اس حوالے سے رواں ہفتے میں سرکاری ملازمین کو تنخواہوں کی ادائیگی کا عمل شروع ہوجائے گا۔پنجاب کے سرکاری ملازمین 15دن کے اندر تنخواہیں ملنے کے فیصلے پر مطمئن ہیں۔ وزیراعلیٰ کا قبل از وقت تنخواہوں کی ادائیگی کے فیصلے کا مقصد عید کے اخراجات پر آسانی فراہم کرناہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *