لاہور کے علاقے گلبرگ میں دن دیہاڑے ریٹائرڈ آرمی افسر کو قتل کر دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق میجر ریٹائرڈ غلام رسول کو دن دیہاڑے قتل کر دیا گیا۔ میجر ریٹائرڈ غلام رسول سکسول سیکیورٹی کمپنی میں بطور سپروائزر خدمات سرانجام دے رہے تھے۔ ان کا قاتل اسی سیکیورٹی کمپنی کا سابق ملازم ہے، ملزم سکسول سیکیورٹی کمپنی کا گزشتہ 15سالوں سے ملازم تھا تاہم ملازمت سے برطرفی پر اس نے سپروائزر پر گولیاں چلا دیں۔ پولیس نے ملزم کو حراست میں لے لیا اور معاملے کی مزید تفتیش کر رہی ہے۔
As per reports, a colonel of the Pakistan Army has been shot dead outside Jalal Sons in Main Market – Gulberg.#Lahore#Pakistan pic.twitter.com/iMZRT46YHu
— Yusra Askari (@YusraSAskari) June 11, 2024