پاکستان کاہر شہری کتنے لاکھ روپے کامقروض ہے؟سروے رپورٹ جاری

پاکستان کاہر شہری کتنے لاکھ روپے کامقروض ہے؟سروے رپورٹ جاری

مالی سال 2023-24 کے اقتصادی سروے کے مطابق پاکستان کا ہر شہری 2 لاکھ 80 ہزارروپے کا مقروض نکلا۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے مالی سال 2023-24 کا اقتصادی سروے پیش کر دیا جس کے مطابق ملک پر کُل قرض 67 ہزار 525 ارب روپے ہو گیا جس میں ملک سے لیا جانے والا قرض 43 ہزار 432 ارب روپے ہے،اقتصادی سروے میں مزید کہا گیا ہے کہ ملک پر بیرونی قرض 24093 ارب روپے ریکارڈ کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:خام تیل کی قیمتوں میں 3 فیصد تک اضافہ

ہر شہری 2 لاکھ 80 ہزار روپے کے قرض میں جکڑا ہوا ہے ۔ اقتصادی سروے کے اعداد و شمار کے مطابق ملک کا مجموعی قرض جی ڈی پی کا 74.8 فیصد ہے، ملک کے کُل بیرونی قرضے جی ڈی پی کا 28.6 فیصد ہیں، ملک کا مقامی قرضہ جی ڈی پی کا 46.2 فیصد ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *