وفاقی کابینہ نے مالی سال 2024-25 کے بجٹ کی منظوری دیدی

وفاقی کابینہ نے مالی سال 2024-25 کے بجٹ کی منظوری دیدی

وفاقی کابینہ کے اجلاس میں آئندہ مالی سال 2024-25کے بجٹ کی منظوری دیدی گئی۔

تفصیلات کے مطابق آئندہ مالی سال 2024-25کے بجٹ کی دستاویزات پارلیمنٹ ہائوس پہنچا دی گئی ہیں۔ پولیس کی سیکیورٹی میں بجٹ دستاویزات پارلیمنٹ ہائوس پہنچائی گئیں۔ وزارت خزانہ نے بجٹ کی تیاریاں کو حتمی شکل دیدی ہے۔ وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب بجٹ پیش کریں گے۔

مزید پڑھیں: زرمبادلہ کے ذخائر 9 ارب ڈالر سے تجاوز کرگئے،وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب

میڈیا رپورٹس کے مطابق بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 15سے20فیصد اضافے کی تجویز دی گئی ہے۔ گریڈ 1 سے 16 تک کے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 20 فیصد اور گریڈ 17 سے 22 تک کے افسران کی تنخواہوں میں 15فیصد اضافے کا امکان ہے۔ اسی طرح گریڈ 1 سے 16 تک کے ریٹائرڈ ملازمین کی پنشن میں 20 فیصد جبکہ گریڈ 17 سے 22 تک کے ریٹائرڈ ملازمین کی پنشن میں 15فیصد تک اضافہ متوقع ہے۔

 

دوسری جانب بجٹ 2024-25 کا معاملہ، اجلاس میں شرکت کیلئے سنی اتحاد کونسل نے حکمت عملی بنا لی۔ ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ سنی اتحاد کونسل کے اراکین بجٹ خطاب کے دوران ڈائس کا گھیراو کرینگے۔ اپوزیشن ارکان بجٹ تقریر کے دوران اسٹیج کو گھیریں گے، اراکین خطاب کے دوران بجٹ کی کاپیاں پھاڑیں گے اور حکومت کے خلاف نعرے بازی کریں گے۔ ذرائع کے مطابق تمام اراکین بانی چیئرمین کی تصاویر ہاتھ میں لے کر ایوان جائیں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ احتجاج کی قیادت شاہد خٹک، جمشید دستی اور اقبال آفریدی احتجاج کو لیڈ کرینگے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *