پیپلزپارٹی کا بجٹ اجلاس میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

پیپلزپارٹی کا بجٹ اجلاس میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

پیپلزپارٹی رہنما شازیہ مری کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی نے بجٹ اجلاس میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

شازیہ مری کا کہنا ہے کہ پارلیمانی پارٹی کے دوسرے اجلاس میں فیصلہ ہوا ہے کہ ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ ہم بجٹ اجلاس میں شرکت نہیں کریں گے۔ شازیہ مری کا کہنا ہے کہ ہمارے اراکین کے تحفظات بہت سنگین ہیں حکومت کو چاہئے کہ ہمیں سُنے اور ہمارے تحفظات دور کیے جائیں۔ ہم چاہتے تھے کہ بجٹ پر مشاورت میں ہمیں شامل کیا جائے لیکن ہمیں صرف بجٹ تقریر سننے کیلئے بلایا گیا ہے تاہم ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ ہم اس اجلاس میں شریک نہیں ہوں گے۔

مزید پڑھیں: وفاقی کابینہ نے مالی سال 2024-25 کے بجٹ کی منظوری دیدی

اس حوالے سے سینیر پیپلزپارٹی رہنما خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ ہم نے حکومت کیساتھ چاروں صوبوں کی پی ایس ڈی پی ملکر تیار کرنے کا کہا تھا لیکن ہمیں پی اسی ڈی پی پر اعتماد میں نہیں لیا گیا۔

دوسری جانب ڈپٹی وزیراعظم اسحاق ڈار بلاول بھٹو زرداری کو منانے کیلئے ان کی چیمبر میں پہنچے اور اب اطلاعات آرہی ہیں کہ اسحاق ڈار بلاول بھٹو کے چیمبر سے روانہ ہوگئے ہیں۔ اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ قوم کو جلد خوشخبری ملنے والی ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *