پاکستان پیپلزپارٹی بجٹ اجلاس میں شرکت پر رضامند ہوگئی تاہم چئیرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو ایوان سے گھر چلے گئے۔ پیپلزپارٹی اراکین اسمبلی ہال میں پہنچ چکے ہیں اور اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کی زیرصدارت بجٹ اجلاس شروع ہوچکا ہے۔
18 ہزار ارب روپے سے زائد کا وفاقی بجٹ آج پیش ہوگا، محصولات کا ہدف 12ہزار ارب سے زائد مقرر کیا گیا۔ اس سے قبل وفاقی کابینہ کے اجلاس میں آئندہ مالی سال 2024-25کے بجٹ کی منظوری دیدی گئی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وفاقی کابینہ نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 25 فیصد اضافے کی منظوری دیدی۔ گریڈ 1 سے گریڈ 16 تک کے ملازمین کی تنخواہوں میں 25 جبکہ گریڈ 17 سے گریڈ 22 تک کے ملازمین کی تنخواہوں میں 20فیصد اضافے کی منظوری دی گئی۔
مزید پڑھیں: وفاقی کابینہ نے مالی سال 2024-25 کے بجٹ کی منظوری دیدی
اس سے پہلے پیپلزپارٹی کی جانب سے بجٹ اجلاس کے بائیکاٹ کا اعلان کیا تھا تاہم ڈپٹی وزیراعظم اسحاق ڈار نے بلاول بھٹو کو ان کی چیمبر میں جاکر منا لیا ۔ اس کے بعد پیپلزپارٹی اراکین تو اسمبلی میں پہنچ گئے تاہم چئیرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو گھر کو چلے گئے ۔

