پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بھی اضافہ، بجٹ میں لیوی ٹیکس بڑھا دیا گیا۔
حکومت نے وفاقی بجٹ 2024-25 قومی اسمبلی میں پیش کر دیاہے جس میں پٹرولیم مصنوعات پر لیوی ٹیکس بڑھانے کی تجویز دی گئی ہے۔ بجٹ 2024-25 کے مطابق حکومت نے پیٹرول پر ڈویلپمنٹ لیوی 60 روپے سے بڑھا کر 80 روپے کرنے کی تجویزدی ہے۔ جبکہ مٹی کے تیل پر پی ڈی ایل 50 روپے فی لیٹر برقرار رکھنے کی تجویزہے۔اسی طرح لائٹ ڈیزل آئل پر لیوی 50 سے بڑھا کر 75 کرنے کی تجویز پیش کی گئی ہے۔
مزید پڑھیں: ہائبرڈ اور لگژری الیکٹرک گاڑیوں کی درآمد پر دی جانے والی رعایت ختم
دوسری جانب حکومت نے بجٹ میں ماہانہ 50ہزار روپے سے 1روپیہ زائد تنخواہ والوں پر بھی انکم ٹیکس میں 100فیصد اضافہ کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق سالانہ 6لاکھ روپے سے 12لاکھ روپے تک کمانے والوں پر 5فیصد ٹیکس عائد کر دیا گیا۔ ماہانہ ٹیکس 1250سے بڑھا کر2500روپے کر دیا گیا۔ وفاقی حکومت نے بجٹ میں غیر تنخوا ہ دار طبقے کی آمدن پر ٹیکس بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔ کاروباری آمن پر زیادہ سے زیادہ ٹیکس 45فیصد عائد کرنے کی تجویز ہے۔ وزیرخزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ تنخواہ دار طبقے کیلئے سلیبز میں کچھ ردوبدل کیا جائیگا۔ زیادہ سے زیادہ سلیبز کو برقرار رکھا جائیگا، 6لاکھ روپے کی آمدن پر انکم ٹیکس چھوڑ برقرار رکھی جائیگی۔