عمران خان کی آڈیو سپریم کورٹ نہیں اڈیالہ جیل سے لیک ہوئی، صحافی عمران وسیم

عمران خان کی آڈیو سپریم کورٹ نہیں اڈیالہ جیل سے لیک ہوئی، صحافی عمران وسیم

عمران خان کی آڈیو لیک ہونے سے متعلق سینئر صحافی عمران وسیم نے بڑا انکشاف کر دیا۔

آزاد ڈیجیٹل سے گفتگو کرتے ہوئے سینئر صحافی عمران وسیم نے انکشاف کیا ہے کہ ان کے ذرائع نے بتایا ہے کہ’ عمران خان کی لیک آڈیو میں عمران خان کی آواز بہت کلئیر ہے جبکہ ججز کی آواز دھیمی ہے۔ ‘صحافی عمران وسیم کا کہنا ہے کہ ان کی باتوں سے جو میں سمجھ پایا ہوں وہ یہ ہے کہ یہ چیزیں دوسری طرف سے ہوئی ہیں یعنی عمران خان اس وقت اڈیالہ جیل میں ہیںوہ ویڈیو لنک کے ذریعے اڈیالہ جیل سے بات کر رہے تھے تو ہمارا سورس ہمیں بتاتا ہے کہ یہ آڈیو دوسری طرف سے لیک ہوئی ہے۔

عمران وسیم کا مزید کہنا تھا کہ اس آڈیو میں سرگوشی کی آوازیں اور موبائل رنگ ٹون کی آوازیں بھی سنائی دیں گی تو کمرہ عدالت میں بیٹھ کر یہ سب چیزیں نہیں ہوسکتیں کہ موبائل کی رنگ بجے یا آپس میں کوئی سرگوشی کر رہا ہواور ویسے بھی آپ کمرہ عدالت کے ٹیبل پر موبائل رکھیں گے تو پتہ چل جائیگا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *