حکومت کا جعلی سگریٹس فروخت کرنیوالوں کیخلاف بڑافیصلہ

حکومت کا جعلی سگریٹس فروخت کرنیوالوں کیخلاف بڑافیصلہ

حکومت نے جعلی سگریٹس فروخت کرنیوالوں کو سخت سزائیں دینے کا فیصلہ کر لیا۔

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے قومی اسمبلی میں آئندہ مالی سال 2024-25کیلئے 18ہزار9سوارب روپے کے حجم کا وفاقی بجٹ پیش کیا۔ بجٹ دستاویز ات کے مطابق حکومت کی جانب سے سیلز ٹیکس کی چھوٹ اور رعایتی شرحاور استثنیٰ ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا جبکہ موبائل فونز کی مختلف کیٹگریز پر 18فیصد سیلز ٹیکس لگے گا۔

مزید پڑھیں: وفاقی کابینہ نے مالی سال 2024-25 کے بجٹ کی منظوری دیدی

50ہزار ڈالرمالیت کی درآمدی گاڑی ٹیکسز اور ڈیوٹیز بڑھانے اور شیشے کی درآمدی مصنوعات پر درآمدی ڈیوٹی کو ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ حکومت نے جعلی سگریٹس فروخت کرنیوالوں کو سخت سزا دینے کا فیصلہ کیا ہےاور جعلی سگریٹس فروخت کرنیوالی دکانوں کو سیل کر دیا جائیگا۔ سگریٹس فلٹر کی پیداوار میں استعمال ہونیواے میٹریل پر 44ہزار روپے فی کلو ٹیکس لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *