اقتصادی رابطہ کمیٹی نے ڈیڑھ لاکھ میٹرک ٹن چینی برآمد کرنے کی منظوری دیدی۔
تفصیلات کے مطابق وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں ڈیڑھ لاکھ میٹرک ٹن چینی بر آمد کرنے کی منظوری دیدی گئی ۔ای سی سی کے مطابق اگر چینی کی قیمت بڑھی تو بر آمد روک دی جائیگی۔
مزید پڑھیں: بجٹ، چینی سمیت مختلف اشیاء مہنگی ہونے کاامکان
اجلاس میں آئوٹ اسٹینڈنگ کسٹمزڈیوٹیز کی ضروریات کیلئے 127ملین رقم کی منظوری بھی دی گئی ۔ای سی سی اجلاس میں پاسکو کے بقایا جات کیلئے 6ارب59کروڑ 60لاکھ روپے اور ہائوسنگ اینڈ ورکس کے بقایاجات کیلئے 370ملین روپے گرانٹ کی منظور کی گئی۔
ویمن انکلوسو فنانس پراجیکٹ کیلئے 14ارب 25 کروڑ روپے، فنانس ڈویژن کے آڈٹ منیجمنٹ انفارمیشن سسٹم کیلئے 97 ملین روپے اور گرین ٹورزم پاکستان پراجیکٹ کیلئے 5ارب روپے کی منظوری دی گئی۔وزارت دفاع کے رواں مالی سال کا شارٹ فال پوراکرنے کیلئے 24ارب بھی منظور کئے گئے۔