پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما رانا ثناء اللّٰہ نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کیساتھ ہماری میٹنگ خوشگوار ماحول میں ہوئی، پی پی نے ہم سے ملاقات میں کوئی گلہ شکوہ نہیں کیا۔
تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یم این ایز، ایم پی ایز کے ترقیاتی فنڈز برابری کی بنیاد پر تقسیم ہوتے ہیں۔ میزبان نے ان سے سوال کیا آپ کے پیپلز پارٹی کے ساتھ تعلقات کیسے ہیں ؟ جس پر ان کا جواب میں کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کے ساتھ تمام مسائل کے حل کا طریقہ کار ہم نے طےکر لیا ہے۔
مزید پڑھیں:عمران خان کسی کو اچھا لگے یا بُرا، تحریک انصاف الیکشن جیت چکی ہے، محمود خان اچکزئی
لیگی رہنماکا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز اور پیپلز پارٹی کے مابین عید کے بعد ملاقات کا امکان ہے ۔ جب ووٹ کی باری آئے گی پیپلز پارٹی ہمیں ہر صورت میں سپورٹ کرے گی ۔ رانا ثناء اللّٰہ کا مزید کہنا تھا کہ سربراہ تحریک تحفظ آئین محمود خان اچکزئی اور ہمارے موقف میں اس وقت فرق ہے، محمود خان اچکزئی جب چاہیں میاں محمد نواز شریف سے ملاقات کر سکتے ہیں ۔