انٹر نیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی ) ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 پاکستان کی اُمید اب بھی برقرار ہے کیونکہ آئر لینڈ اور امریکا کے میچ میں بارش کے امکانات کم ہو گئے ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق دونوں ٹیموں کے درمیان لاڈرہل میں ہونے والے میچ کے لیے موسم بہتر ہونے کے امکانات بڑھ گئے ہیں ، میچ کے دوران اکثر وقت میں بارش صرف 20 فیصد ہونے کا امکان رہ گیا ہے۔ لاڈر ہل میں آج بروز جمعہ کو آئرلینڈ اور امریکا کا میچ کھیلا جائے گا ۔ میچ کے دوران دن 12 بجے کے قریب بارش کا 30 فیصد امکان ہے۔ میچ مقامی وقت کے مطابق صبح 10 بج کر 30 منٹ پر یعنی پاکستانی وقت کے مطابق تقریباً رات ساڑھے آٹھ بجے شروع ہوگا ۔
مزید پڑھیں:آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ ، انگلینڈنے عمان کو 8 وکٹ سے شکست دیدی
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے اگلے مرحلے میں رسائی کے لیے پاکستان کی امیدیں برقرار رکھنے کے لیے میچ میں آئرلینڈ کی جیت ضروری ہے، میچ واش آؤٹ ہونے پر پاکستان سپر 8 کی دوڑ سے باہر ہو جائے گا ۔ موسم کی موجودہ صور ت حال میں واش آؤٹ کے امکانات کم ہوگئے ہیں، میچ کو نتیجہ خیز بنانے کے لیے دونوں اننگز میں کم از کم 5 اوورز کا کھیل لازمی ہے، میچ کے لئے 90 منٹ کا اضافی ٹائم بھی دونوں ٹیموں کو ملے گا۔