محکمہ ایکسائز نے گاڑی مالکان کو بڑی چھوٹ دیدی

محکمہ ایکسائز نے گاڑی مالکان کو بڑی چھوٹ دیدی

گاڑی مالکان کیلئے اچھی خبر، محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن نے ٹوکن ٹیکس ڈیفالٹرز گاڑیوں کے مالکان کیلئے واجبات کی ادائیگی کیلئے تاریخ بڑھا دی۔

تفصیلات کے مطابق وہیکلزمالکان گزشتہ سالوں کے واجبات 30جون تک بغری کسی جرمانے کے جمع کرواسکیں گے، محکمہ ایکسائز نے مہلت دیدی ۔گزشتہ سالوں کے ٹیکس پر کوئی جرمانہ وصول نہیں کیا جائیگا۔ ایکسائز حکام کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ اس اقدام سے ٹیکس گزاروں کو ریلیف ملےگا اور ٹیکس اہداف حاصل کرنے میں بھی مدد ملے گی۔

مزید پڑھیں: پیٹرولیم مصنوعات پر عائد لیوی ٹیکس میں اضافے کا امکان

دوسری جانب حکومت نے بجٹ میں ہائبرڈ اور لگژری گاڑیوں کی درآمد پر دی جانیوالی رعایت بھی ختم کر دی۔ تفصیلات کے مطابق بجٹ دستاویز کے مطابق نئی ٹیکنالوجی کی بدولت ہائبرڈ اور عام گاڑیوں کے درمیان قیمتوں میں بہت زیادہ فرق کی وجہ سے ہائبرڈ گاڑیوں کی در آمد پر کسٹم ڈیوٹی میں رعایت دی گئی تھی تاہم اب دونوں قسم کی گاڑیوں کی قیمتوں میں فرق کم ہوچکا ہےاور مقامی سطح پر بھی ہائبرڈ گاڑیوں کی تیاری شروع ہوچکی ہے اس لیے مقامی صنعت کو فروغ دینے کیلئے یہ رعایت اب واپس لی جارہی ہے۔ اس کے علاوہ حکومت نے لگژری گاڑیوں کی درآمد پر دی جانے والی رعایت کو بھی ختم کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *