نواز شریف غلط بیان دینا بند کریں : یاسمین راشد

نواز شریف غلط بیان دینا بند کریں : یاسمین راشد

 پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا ہے کہ نواز شریف صاحب غلط بیان دینا بند کردیں ۔

تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر یاسمین راشد نے جیل سے ایک اور خط لکھا ہے جس میں انہوں نے صدر مسلم لیگ (ن) نواز شریف اور وزیر اعلیٰ مریم نواز کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ میاں صاحب ایک طرف آپ سیاسی انتقام پر یقین نہ رکھنے کی باتیں کرتے ہیں تو دوسری طرف آپ کی بیٹی نےپنجاب میں بدترین مثال قائم کر رکھی ہے۔ خط میں انہوں نے تحریر کہا کہ صنم جاوید اور عالیہ حمزہ کو دس دس بار گرفتار کرنا کہاں کا انصاف ہے؟۔

دونوں پی ٹی آئی خواتین رہنماؤں کو پنجاب کی مختلف جیلوں میں گھمایا جا رہا ہے یہ سیاسی انتقام نہیں تو اور کیا ہے ۔ سابق صوبائی وزیر و مرکزی پی ٹی آئی رہنما نے خط میں مزید لکھا کہ امجد نیازی کو رہائی کے بعد دوبارہ گرفتار کرنا بھی سیاسی انتقام ہے، ساہیوال کے سیکڑوں پی ٹی آئی کارکنوں پر مقدمات درج کر نا بھی انتقام ہے ۔ ان کا خط میں مزید بتانا تھا کہ 6باروزیر رہنے والے میاں محمود الرشید کو ہسپتال سے بغیر علاج جیل واپس بھیجنا بھی سیاسی انتقام ہے ۔

انہوں نے نواز شریف کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ آپ کو وہ وقت یاد نہیں یا آپ بھول گئےہیں جب میں آپ کے پاس ہسپتال میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کا پیغام لائی، ہم نے آپ کو باہر سے ڈاکٹر منگوانے کی بھی سہولت فراہم کی۔ ڈاکٹر یاسمین راشد نے بجٹ پر تنقید کرتے ہوئے لکھا کہ بجٹ سے عوام کی کمر ٹوٹ گئی ، حالیہ بجٹ سے مزید مہنگائی کا طوفان آئے گا ۔ کیا یہ عوام سے سیاسی انتقام نہیں ہے ؟ انہوں نے خط میں چیف جسٹس آف پاکستان سے التجا ہے کہ اے ٹی سی کے حالات پر فوری طور پر نوٹس لیں۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *