حکومت نے ایک ٹوکن پر 5 لیٹر پیٹرول کی حد ختم کردی

حکومت نے ایک ٹوکن پر 5 لیٹر پیٹرول کی حد ختم کردی

وفاقی حکومت نے پیٹرول ریلیف اسکیم کے تحت ایک ٹوکن پر 5 لیٹر پیٹرول کی حد ختم کردی۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی شزا فاطمہ نے کہا کہ عالمی سطح پر تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے اور موجودہ صورتحال میں وزیراعظم شہباز شریف نے عوام کے لیے خصوصی ریلیف پروگرام شروع کیا ہے۔

شزا فاطمہ کا کہنا تھا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے رجسٹریشن میسج کو بالکل مفت کرنے کا اعلان کیا ہے، جبکہ ایک ٹوکن پر 5 لیٹر پیٹرول کی حد بھی ختم کردی گئی ہے۔

وفاقی وزیر نے بتایا کہ 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والے موٹرسائیکل، چنگچی اور رکشوں کو ہفتے میں 500 روپے کی رعایت ملے گی۔

یہ بھی پڑھیں: وفاقی حکومت کا سول ایوارڈز کے موجودہ نظام پر نظرثانی کا فیصلہ

ان کا کہنا تھا کہ یکم جنوری 2006 کے بعد رجسٹرڈ تمام موٹرسائیکل اور چنگچی اسکیم میں رجسٹریشن کے لیے اہل ہوں گے۔

شزا فاطمہ کے مطابق اسکیم میں 91.6 فیصد رجسٹریشن 2 اور 3 پہیوں والی گاڑیوں کی ہے، جبکہ 800 سی سی تک گاڑیوں کی رجسٹریشن کا تناسب 8.4 فیصد ہے۔

وفاقی وزیر نے بتایا کہ فیول اسکیم کے تحت 14 لاکھ 93 ہزار 848 شہریوں کو فیول ٹوکن جاری کیے گئے ہیں، جبکہ اب تک 6 لاکھ 55 ہزار 67 شہری فیول حاصل کرچکے ہیں۔

شزا فاطمہ نے عوام سے اپیل کی کہ کسی بھی فراڈ سے بچنے کے لیے اپنی ذاتی معلومات کسی سے شیئر نہ کریں۔

Related Articles