عدلیہ کا ایک سیاسی جماعت کی طرف جھکائو واضح نظر آرہا ہے، مزمل سہروردی

عدلیہ کا ایک سیاسی جماعت کی طرف جھکائو واضح نظر آرہا ہے، مزمل سہروردی

ایک جج صاحب کے گھر کے باہر گیس میٹر ٹوٹ گیا تو انہوں نے آئی ایس آئی پر الزام لگا دیا ہے، آئی جی پنجاب کو الُٹا لٹکا دینا ہے جبکہ انہی ججز نے کورکمانڈر ہائوس پر حملہ کرنیوالوں کو ضمانتیں دی ہوئی ہیں، سینئر صحافی مزمل سہروری کی گفتگو۔

سینئر صحافی مزمل سہروردی نے نیا دور کیساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سرگودھا کے ایک جج کا یہ حال ہے کہ اس نے آئی ایس آئی پر الزام لگایا ہےکہ اس کے گھر کا گیس میٹر اور گلی کا ٹرانسفارمر توڑدیاگیا، جس سے گھر کی لائٹ چلی گئی لیکن یہ ججز 9 مئی کو کور کمانڈر ہاؤس جلانے والوں کو ضمانتیں دیتے پھر رہے ہیں۔

جج کے گھر کا گیس میٹر ٹوٹنے پر توہین عدالت کی پٹیشن آچکی ہے، آئی جی پنجاب کو اُلٹا لٹکا دینا ہے لیکن شہدا کی یادگاروں کو توڑنے والوں کو ضمانتیں دی جارہی ہیں۔

تو یہ جو عدلیہ کا کردار ہے کہ ایک سیاسی جماعت کی طرف ان کا جھکائو صاف نظر آتا ہے وہ بھی سب اس پر سوال کر رہے ہیں کہ دوسری سیاسی جماعتوں کی اپیلیں چار، چار سال نہیں سنی جاتیں یہاں فاسٹ ٹریک پر اپیلیں ہیں، دوسرے لوگوں کو دودو ، تین تین سال ضمانتیں نہیں دی جاتیں، یہاں فاسٹ ٹریک پر ضمانتیں ہیں۔انہیں رات کو عدالتیں کھول کر ضمانت دی جاتی ہے۔ججز فوجی تنصیبات کو جلانے والوں کو ضمانتیں دیکر فخر محسوس کرتے ہیںاور شرپسندوں کو ہیرو کہتے ہیں۔ ججز کہتے ہیں ہمیں میڈل دیا جائے کیونکہ انہوں نے شہیدوں کے مجسمے توڑنے والوں کو ریلیف دیا۔

ویڈیو ملاحظہ کریں:

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *