کپتان کی چپل اب سمگلنگ کے طور پر بھی استعمال ہونے لگی ہے ۔ 20 لاکھ روپے کی غیر ملکی کرنسی پکڑی گئی ۔
روہی ٹی وی کے مطابق کسٹم حکام کی ملتان ایئرپورٹ پر خصوصی کارروائی، 20 لاکھ روپے کی غیر ملکی کرنسی برآمد کرکے5سمگلروں کو گرفتار کرلیاگیا۔ ملزمان نے لاکھوں کی کرنسی جوتوں کے اندر چھپا رکھی تھی۔
کسٹم انفورسٹمنٹ کے مطابق کرنسی کے ساتھ 250 غیرملکی سمز بھی برآمد کی گئی ہیں ۔ حکام کے مطابق دوران چیکنگ شک کی بنیاد پر مسافر کے سامان کی چیکنگ کی گئی تو 24ہزار 310یواے ای کرنسی برآمد کی گئی۔