گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے قربانی کے جانوروں کی خریداری مکمل کرلی ہے۔
اس حوالے سے گورنر ہاؤس کے ترجمان کا کہنا تھا کہ گورنر سندھ نے 100 اونٹ، 10 بیل اور 100 بکرے خریدے ہیں۔ ترجمان نےبتایا کہ گورنر سندھ نے سخت بحث و تکرار کے بعد ہر بیل 10 لاکھ روپے اور ایک بکرے40 ہزار روپے میں خریدے ۔ انہوں نے کہا کہ گورنر سندھ پہلے ہی 3 لاکھ روپے میں اونٹ خرید چکے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: مذاکرات کی کامیابی یا ناکامی کی صورت میں عمران خان کو کیسےفائدہ ہو گا؟ محمد مالک کا اہم انکشاف
خیال رہے کہ گزشتہ روز گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے سانگھڑ میں مبینہ بااثر وڈیرے کے ظلم کے شکار شہری کو 2 اونٹ دینے کا اعلان کیا تھا ، سندھ کے ضلع سانگھڑ میں ایک وڈیرے نے کھیت میں داخل ہونے پر اونٹ کی ٹانگ کاٹ دی تھی، اس واقعے کی ویڈیو وائرل ہونے پر پانچ افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔دریں اثناء گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے فراخ دلی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اس سلسلے میں متاثرہ شہری کو دو اونٹ دینے کا اعلان کیا ہے، انہوں نے کہا کہ کھیت میں داخل ہونے پر اونٹ کی ٹانگ کاٹ دینا انسانیت نہیں، جانوروں سے ایسا سلوک کیا جانا کسی انسان کو زیب نہیں دیتا۔
گورنر سندھ نے کہا اونٹ کی ٹانگ کاٹ کر غریب شخص سے اس کی روزی بھی چھینی گئی، قربانی کا مہینہ دوسروں کے دکھ درد کا احساس جگانے کی کوشش ہے، میں دورہ حیدرآباد کے دوران سانگھڑ کے متاثرہ شخص کو اونٹ دو ں گا ۔ کامران خان ٹیسوری نے کہا کہ پولیس واقعے کے اصل ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کو فوری طورپر یقینی بنائے اور مظلوم شہری کو انصاف د لایا جائے۔

