نیوزی لینڈ ٹیم کے فاسٹ بولر ٹرینٹ بولٹ نے ٹی 20 انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق کیوی فاسٹ بولر نے کہا کہ یہ ان کا آخری ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ ہے۔ نیوزی لینڈ کی ٹیم کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں ویسٹ انڈیز کے ہاتھوں 13 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا اور وہ افغانستان سے بھی ہار گئی تھی جس کے نتیجے میں وہ ٹورنامنٹ سے باہر ہوگئی تھی۔
یہ بھی پڑھیں: مذاکرات کی کامیابی یا ناکامی کی صورت میں عمران خان کو کیسےفائدہ ہو گا؟ محمد مالک کا اہم انکشاف
اب ٹرینٹ بولٹ نے اعلان کیا ہے کہ وہ 2026 ورلڈ کپ تک ٹیم کا حصہ نہیں رہیں گے۔ انہوں نے 60 ٹی 20 بین الاقوامی میچوں میں 7.76 کے اکانومی ریٹ سے 81 وکٹیں حاصل کی ہیں۔ وہ 2014 اور 2021 میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے بولر تھے۔