صوبائی وزیر اعلی تعلیم مینا خان کو نقل کرتے ہوئے پکڑنے جانے پر نوٹس جاری

صوبائی وزیر اعلی تعلیم مینا خان کو نقل کرتے ہوئے پکڑنے جانے پر نوٹس جاری

صوبائی وزیر اعلی تعلیم مینا خان کو نقل کرتے ہوئے پکڑنے جانے پر نوٹس جاری کر دیا گیا ۔

تفصیلات کے مطابق پشاور یونیورسٹی کے کنٹرولر امتحانات کی جانب سے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی )کے وزیر برائے اعلیٰ تعلیم مینا خان آفریدی کو ایک نوٹس جاری کیا ہے ، جس میں کہا گیا ہے کہ وہ “Skill Development” کے امتحان کے دوران مبینہ طور پر نقل کرنے پر ایگزامینیشن ڈسپلن کمیٹی کے سامنے حاضر ہوں۔ ایسے اہم عہدوں پر موجود افراد کو اس طرح کے الزامات کا سامنا کرنا مایوس کن ہے۔

یہ بھی پڑھیں: مذاکرات کی کامیابی یا ناکامی کی صورت میں عمران خان کو کیسےفائدہ ہو گا؟ محمد مالک کا اہم انکشاف

کنٹرولر امتحانات جامعہ پشاور کی جانب سے جاری نوٹس پر صوبائی وزیر تعلیم خیبر پختونخوامینا خان نے اپنا موقف دیتے ہوئےکہا کہ یہ عام انتخابات سے قبل کا نوٹس ہے جو اس وقت کی انتقامی کاروائیوں کا حصہ بنایا گیا ہے ، امتحانی ہال میں ڈسٹربنس پیدا کرنے کے الزام میں جامعہ پشاورکے امتحانی ڈسپلن کمیٹی کے سامنے پیش ہو چکا ہوں ، میرا موقف کمیٹی نے سننے کے بعد مجھے کلیئر کردیا گیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کیخلاف ویڈیو بنانے پر کچھ لوگوں کو تکلیف ہوئی ہے ، میرے خلاف سازش کی گئی اور پرانا نوٹس وائرل کیا گیا جس پر پہلے ہی کارروائی ہوچکی ہے ۔ صوبائی وزیر تعلیم کا کہنا تھا کہ ہم نے جامعات ٹھیک کرنے کا عزم کررکھا ہے اور ٹھیک کرکے رہیں گے ، اس پر چاہے کوئی ناراض ہی کیوں نہ ہو۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *