مجھے بورڈ چیئرمین بنا دیا جائے تو قومی ٹیم ہر میچ جیتے گی، چاہت فتح علی خان

مجھے بورڈ چیئرمین بنا دیا جائے تو قومی ٹیم  ہر میچ جیتے گی، چاہت فتح علی خان

اپنے منفرد گلوکاری کے انداز سے سوشل میڈیا پر شہرت حاصل کرنے والے گلوکار چاہت فتح علی خان نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے پاکستان کے باہر ہونے کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کو ایک بڑی پیشکش کی ہے۔

چاہت فتح علی خان ان دنوں لندن میں اپنی ڈیبیو فلم ‘سبق’ کی تشہیر میں مصروف ہیں اور انہوں نے ورلڈ کپ میں قومی ٹیم کی ناقص کارکردگی پر کہا کہ پی سی بی کو اپنے چیئرمین کے طور پر ایک تجربہ کار کرکٹر کی ضرورت ہے اور وہ یہ کردار ادا کرنے کو تیار ہیں۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ وہ ذاتی طور پر کھلاڑیوں کی کارکردگی اور کوچنگ کی نگرانی کریں گے اور قومی ٹیم کے لئے صرف ایک کوچ کا انتخاب کریں گے۔ جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا وہ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی جگہ لینا چاہتے ہیں تو انہوں نے واضح کیا کہ وہ صرف یہ چاہتے ہیں کہ محسن نقوی ان کی پیشکش پر غور کریں۔

یہ بھی پڑھیں: مذاکرات کی کامیابی یا ناکامی کی صورت میں عمران خان کو کیسےفائدہ ہو گا؟ محمد مالک کا اہم انکشاف

انہوں نے کہا کہ محسن نقوی وفاقی وزیر داخلہ کی حیثیت سے بھی خدمات انجام دے رہے ہیں اور ان پر بہت ساری ذمہ داریاں ہیں لہذا وہ چاہتے ہیں کہ وہ چیئرمین پی سی بی کی ذمہ داریاں ان کے حوالے کردیں۔ چاہت فتح علی خان نے کہا کہ انہوں نے فرسٹ کلاس کرکٹ کھیلی ہے اور اس کھیل میں تجربہ رکھتے ہیں جو ان کا پہلا پیار ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ قومی ٹیم کو ذہنی اور جذباتی طور پر مضبوط بنانا چاہتے ہیں۔

واضح رہے کہ چاہت فتح علی خان کا اصل نام کاشف رانا ہے اور وہ ماضی میں فرسٹ کلاس کرکٹر بھی رہ چکے ہیں۔ وہ 1983 اور 1984 میں قائد اعظم ٹرافی کے سیزن میں لاہور ٹیم کا حصہ تھے۔ چاہت فتح علی خان نے دو فرسٹ کلاس میچ کھیلے اور تین اننگز میں صرف 16 رنز بنائے۔ بعد میں وہ برطانیہ چلے گئے جہاں انہوں نے 12 سال تک کلب کرکٹ کھیلی۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *