عیدالاضحی کے پہلے روز موسم شدید گرم رہے گا جبکہ دوسرے روز پنجاب، کشمیر اور خیبر پختونخوا کے بالائی علاقوں میں بارش کا امکان ہے۔
حکمہ موسمیات کے مطابق عید کے دوسرے روز اسلام آباد، لاہور، راولپنڈی، گوجرانوالہ، گجرات اور سیالکوٹ میں بارش ہوگی جبکہ تیسرے روز بھی بارش پنجاب کے جنوبی علاقوں تک پہنچ جائے گی۔محکمہ موسمیات کے مطابق مون سون بارشوں کا آغاز جون کے آخری ہفتے میں ہونے کا امکان ہے جبکہ جون کے آخری تین روز میں موسلا دھار بارشوں کا امکان ہے۔ ملک میں بارشوں کی وجہ سے ندی نالوں میں سیلاب کا بھی خدشہ ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ملک میں عید الاضحی مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منائی جا رہی ہے، سنت ابراہیمی کا سلسلہ جاری
محکمہ موسمیات نے بحریہ عرب سے نم ہوائیں ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں داخل ہونے کا امکان کیا ہے ۔ رپورٹ کے مطابق 18 جون سے ملک کے مغربی علاقوں میں داخل ہونے کے باعث گلگت، کے پی کے، پنجاب اسلام آباد بلوچستان سندھ کے مختلف اضلاع میں بارشوں کا امکان ہے، 18 سے 22 جون کے دوران گلگت بلتستان کشمیر میں تیز ہواؤں گر چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے اور کشمیر میں بعض مقامات پر موسلادھار بارش کی بھی توقع ہے۔