گرمی سے پریشان شہریوں کیلئے اچھی خبر، محکمہ موسمیات نے بارشوں کی پیشنگوئی کر دی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق منگل کے روز ملک کے بیشتر اضلاع میں موسم شدید گرم اور خشک رہے گا۔ تاہم بالائی خیبرپختونخوا، کشمیر ، گلگت بلتستان ، اسلام آباد اور خطہ پو ٹھو ہار میں آندھی /جھکڑ چلنے کا امکان ہے۔ اس دوران چند مقامات پرگرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔ پشاور، صوابی، نوشہرہ، ہری پور،کوہاٹ، کرک ، بنوں، وزیرستان، چترال، دیر، سوات، کوہستان، شانگلہ ،مانسہرہ، ایبٹ آباد، بالاکوٹ، بونیر، مالاکنڈ، باجوڑ، کرم اورکزئی ، خیبر ، میں آندھی /جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ چند مقا مات پر بارش کا امکان ہے۔
گزشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ وسطی/جنوبی علاقوں میں شدید گرم رہا۔ تاہم بالائی خیبرپختونخوا میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اورگرج چمک کےساتھ بارش ہوئی۔سب سے زیادہ بارش(ملی میٹر) : خیبرپختونخوا: دیر (بالائی)میں 07 اور کلام میں 01ملی میٹربارش ریکارڈ ہوئی۔آج ریکارڈ کیے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت : بھکر 49، سبی، جہلم، ڈیرہ اسماعیل خان، جوہر آباد، نور پور تھل اور نارووال میں 47 ڈگری سینٹی ریکارڈ کیا گیا۔

