پاکستانی ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رؤف کا فلوریڈا میں پیش آنیوالے واقعے پر رد عمل سامنے آگیا۔
سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں فاسٹ بولر حارث رؤف نے کہا کہ میں نے اس معاملے کو سوشل میڈیا پر نہ لانے کا فیصلہ کیا تھا، لیکن اب ویڈیو سامنے آچکی ہے، تو مجھے لگتا ہے کہ اس صورت حال پر بات کرنا ضروری ہے۔
حارث رؤف نے کہا کہ عوامی شخصیات ہونے کے ناطے، ہم عوام سے ہر قسم کے تاثرات حاصل کرنے کے لیے تیار ہیں، فین ہمارے اوپر ہمیں حمایت یا تنقید کرنے کے حقدار ہیں، لیکن جب بات میرے والدین اور میری فیملی کی آئے گی، تو میں اس کے مطابق جواب دینے میں کوئی ہچکچاہٹ محسوس نہیں کروں گا۔
واضح رہے کہ فلوریڈا میں فاسٹ بولر حارث رؤف کی فین کے ساتھ الجھنے کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی، جس میں حارث رؤف اور فین کے درمیان تکرار ہوئی۔
یاد رہے کہ قومی ٹیم کے کھلاڑی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں انتہائی بری پرفارمنس کے بعد ٹولیوں کی صورت میں وطن روانہ ہو گئے ہیں کپتان بابر اعظم، عماد وسیم، محمد عامر اور اعظم خان سمیت 6 کھلاڑی بعد میں وطن پہنچیں گے۔