بھارتی شہر رانچی میں ایک بندر نے شراب خانے میں داخل ہو کر ایسی حرکت کی کہ وہاں موجود افراد حیران رہ گئے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق اورمانجھی کے ایک شراب خانے میں اچانک ایک بندر داخل ہوگیا، جس سے دکان میں موجود لوگوں میں افراتفری پھیل گئی۔ دکاندار نے بندر کو باہر نکالنے کی کوشش کی تو مبینہ طور پر بندر نے اسے کاٹ لیا۔ اس کے بعد بندر نے شراب کی ایک بوتل اٹھائی اور مبینہ طور پر اس میں موجود مشروب پی لیا۔
مشروب پینے کے بعد بندر دکان کے اندر ہی لیٹ گیا اور سو گیا۔ بندر کی یہ غیر معمولی حرکت دیکھ کر لوگ اسے دیکھتے رہ گئے۔ صورتحال پر قابو پانے کے لیے ریسکیو ٹیم کو طلب کیا گیا، جس نے موقع پر پہنچ کر بندر کو بحفاظت وہاں سے نکال لیا۔ واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی، جس میں بندر کو دکان کے اندر دیکھا جا سکتا ہے۔