پولیس نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ٹکٹ ہولڈر مہر کاشف کو سیالکوٹ سے گرفتار کیا۔
مہر کاشف عید کی تقریب میں کیک کاٹنے کے بعد عثمان ڈار کے گھر سے باہر نکلے تھے تاہم پولیس نے عثمان ڈار کے گھر کو پہلے ہی گھیرے میں لے لیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: خانہ کعبہ کا نیا غلاف کسوہ تیار، تبدیلی یکم محرم کو ہوگی
عید منانے کے بعد جب پی ٹی آئی رہنما باہر آئے تو پولیس نے انہیں گرفتار کرکے جیل وین میں ڈال دیا۔ اس سے قبل پولیس نے عثمان ڈار کی رہائش گاہ جناح ہاؤس کو سیل کر دیا تھا اور عید کی تقریب ان کے گھر منتقل کر دی گئی تھی۔ اس حوالے سے ریحانہ ڈارکی ترجمان کا کہنا ہے کہ جناح ہاؤس اور عثمان ڈار کے گھر کو پولیس نے گھیر لیا ہے ،پولیس کی جانب سے جناح ہاؤس کو سیل کر دیا گیا ہے ۔
عثمان ڈار کی والدہ ریحانہ ڈار نے جناح ہاؤس پر عید ملن پارٹی کا اہتمام کیا تھا،گھر اور ڈھیرے کے اطراف میں پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی ، ریحانہ ڈار کو کارکنان سے ملاقات سے روک دیا گیا۔
عثمان ڈار کے بھائی عمر ڈار کا کہنا ہے کہ ہم نے ورکر کنونشن رکھا تھا اس وقت بھی جناح ہاؤس سیل کیا گیا،آج عید ملن تقریب تھی پھر سیل کر دیا گیا،جناح ہاوس کے ہر طرف پولیس تعینات ہے۔