وزیراعظم شہباز اور بلاول بھٹو زرداری کے درمیان ملاقات طے پا گئی

وزیراعظم شہباز اور بلاول بھٹو زرداری کے درمیان ملاقات  طے پا گئی

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اسلام آباد پہنچ گئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق  وزیراعظم شہباز شریف اور بلاول بھٹو کے درمیان ملاقات شام 4 بجے وزیراعظم ہاؤس میں ہوگی۔  بلاول بھٹو زرداری بجٹ پر اپنے تحفظات کا اظہار کریں گے اور وزیراعظم کو بتائیں گے کہ پاکستان پیپلز پارٹی پی ڈی ایم حکومت میں کیے گئے وعدوں کے پورے نہ ہونے اور پی ایس ڈی پی میں سندھ کو مختص فنڈز جاری نہ ہونے پر ناراض ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم اور بلاول بھٹو کے درمیان کابینہ میں شمولیت اور پنجاب میں اقتدار کی تقسیم پر بھی بات چیت کا امکان ہے۔

چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی کو مختلف اداروں کی نجکاری پر بھی تحفظات ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں ان امور پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *