عمران خان کو جیل سے باہر آتا نہیں دیکھ رہا، حنیف عباسی

عمران خان کو  جیل سے باہر آتا نہیں دیکھ رہا، حنیف عباسی

عمران خان کی جتنی مرضی سہولتکاری ہوجائے جیل سے باہر نہیں آسکتے، ن لیگی رہنما حنیف عباسی نے بڑا دعویٰ کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن)کے سینئر رہنما حنیف عباسی نے دعویٰ کیا ہے کہ عمران خان کو جیل سے باہر آتا نہیں دیکھ رہا، ان کی جتنی مرضی سہولتکاری ہوجائے وہ باہر نہیں آئیں گے۔ حنیف عباسی نے دعویٰ کیا ہے کہ توشہ خانہ 2کیس میں عمران خان کیلئے بڑا سرپرائز ہوگا۔

مزید پڑھیں: عمران خان کی رہائی کب تک ممکن؟ شیخ رشید نے بتادیا

حنیف عباسی نے دوران انٹرویو انکشاف کیا کہ رئوف حسن سمیت پاکستان تحریک انصاف کے کچھ دیگر لوگ مسلم لیگ (ن)نے پلانٹ کر رکھے ہیں۔ دیکھ لیں عمران خان کے ٹویٹ پر رؤف حسن نے وہی کہا جو ہم کہہ رہےہیں، ہوسکتا ہے رؤف حسن میرے کان میں پہلے ہی بتا گیا ہو، ہمارےکام آ رہے ہیں ہمیں داد دیں، ان کوپتا ہی نہیں چلتا اور رؤف حسن ہمارا کام کردیتا ہے جیسے اس نے بانی پی ٹی آئی کے ٹویٹر ہینڈل کا بتایا، یہ لوگ عمران خان سے جیل میں ملنے بھی جاتے ہیں اور ہمارے کام بھی آتے ہیں، اس کا تو آپ کو پتا لگ گیا لیکن باقیوں کے نام نہیں بتائیں گے، ہم پیسے نہیں دیتے لیکن ان کو کچھ اور امیدہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ مولانا فضل الرحمٰن اور محمود خان اچکزئی کی جس طرح عمران خان نے نقلیں اتاریں انہیں کم از کم معافی منگوانی چاہئے تھی لیکن دونوں اس کی جھولی میں جاکر بیٹھ گئے۔ حنیف عباسی نے سینیٹر محسن نقوی سے متعلق بھی گفتگو کی اور کہا کہ انہیں یا تو وزارت ِ داخلہ رکھنی چاہئے یا پھر چئیرمین بی سی بی ہونا چاہئے۔ان کا کہنا تھا کہ اب تک حکومت کو خطر میں نہیں دیکھ رہا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *