سینیٹ میں الیکٹرک گاڑیوں پر ٹیکس بڑھانے کی مخالفت

سینیٹ میں الیکٹرک گاڑیوں پر ٹیکس بڑھانے کی مخالفت

سینیٹ میں الیکٹرک گاڑیوں پر ٹیکس بڑھانے کی مخالف کر دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق سینیٹر فیصل واوڈا کی جانب سے ای وہیکل گاڑیوں پر ٹیکس بڑھانے کی مخالف کی گئی ہے۔ فیصل واوڈا کا کہنا ہے کہ یہ میرا کاروبار ہے، مجھے پتہ ہے کہ کون گاڑیوں پر ٹیکس لگوا رہا ہے، مجھے مجبور نہ کیا جائے میں پبلک میں بتادوں گا۔ فیصل واوڈا کی جانب سے مخالفت کے بعد کمیٹی نے ای وہیکل پر ٹیکس کا معاملہ موخر کر دیا ۔

مزید پڑھیں: محکمہ ایکسائز نے گاڑی مالکان کو بڑی چھوٹ دیدی

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کا سلیم مانڈوی والا کی زیر صدارت اجلاس ہوا۔اجلاس میں سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا کہ پوری دنیا میں الیکٹرک گاڑیوں کی حوصلہ افزائی کی جارہی ہے۔ 6ماہ میں کس کی شپمنٹ پہنچتی ہے جس کا کسی کو پتہ ہی نہیں تھا۔پالیسی بنا کر جب اس پر نظر ثانی کی جاتی ہے تو مسائل میں اضافہ ہوتا ہے۔ٹیکس اور پالیسیوں میں تبدیلی کی وجہ سے کوئی اس ملک میں انڈسٹری نہیں لگاتا۔ان کا کہنا تھا کہ یہ میرا کاروبار ہے ، مجھے پتہ ہے گاڑیوں پر ٹیکس کون لگوا رہا ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *