حکومت نے سرکاری ملازمین کی شادیاں کرانے کے لیے نئی سروس شروع کردی

حکومت نے سرکاری ملازمین کی شادیاں کرانے کے لیے نئی سروس شروع کردی

سنگاپور حکومت نے ملک میں شرح پیدائش میں کمی کے باعث سرکاری ملازمین کے لیے باقاعدہ میچ میکنگ سروس شروع کردی ہے، جس کے ذریعے نوجوانوں کو شادی کے لیے مناسب شریک حیات تلاش کرنے میں مدد فراہم کی جائے گی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق حکومت کی جانب سے متعارف کرائی گئی میچ میکنگ سروس کی ایپ پر شہری اپنے شناختی کارڈ نمبر کے ذریعے رجسٹریشن کرسکتے ہیں۔

رجسٹریشن کے بعد صارفین سے ایک سروے مکمل کروایا جاتا ہے، جس میں ان کی دلچسپیوں، عادات، ترجیحات اور اقدار سے متعلق سوالات شامل ہوتے ہیں۔ ان معلومات کی بنیاد پر سروس صارفین کے لیے ممکنہ شریک حیات تلاش کرنے میں مدد فراہم کرتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:موسمیاتی تبدیلی کا نیا اثر، روس میں نئے جزائر نمودار ہوسکتے ہیں

میڈیا رپورٹس کے مطابق اس سرکاری میچ میکنگ سروس میں 21 سے 35 سال کی عمر کے افراد حصہ لے سکتے ہیں۔ حکومت کی جانب سے یہ اقدام ایسے وقت میں کیا گیا ہے جب سنگاپور میں شرح پیدائش میں نمایاں کمی ریکارڈ کی جارہی ہے۔

سنگاپور پہلے ہی کم شرح پیدائش اور تیزی سے بڑھتی ہوئی عمر رسیدہ آبادی کے مسئلے سے نمٹنے کے لیے مختلف اقدامات کرتا رہا ہے، جبکہ نئی میچ میکنگ سروس کو بھی نوجوانوں کو شادی اور خاندان بنانے کی جانب راغب کرنے کی کوشش کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔

editor

Related Articles