تنخواہ دار طبقے کو مزید ریلیف دینے کیلئے نظر ثانی کریں گے، وزیر خزانہ

تنخواہ دار طبقے کو مزید ریلیف دینے کیلئے نظر ثانی کریں گے، وزیر خزانہ

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے تنخواہ دار طبقے کو ٹیکس میں مزید ریلیف دینے کیلئے نظرثانی کا اعلان کر دیا۔

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے بجٹ پر بات کرتے ہوئے کہا کہ تنخواہ دار طبقے کو ٹیکس میں مزید ریلیف دینے کیلئے کوشش کریں گے، تنخواہ دار طبقے پرمزید ٹیکس لگانا روایت رہی ہے، بجٹ میں 6لاکھ کیلئے ٹیکس کو برقرار رکھا گیا، ہم نے 9.4 ٹریلین سے12.9 ٹریلین ریونیواکٹھا کرنے پر جانا ہے۔وزیر خزانہ نے کہا کہ بجٹ میں کچھ بنیادی اصول بنائے ہیں ، معیشت کو استحکام کی طرف لے کر جانا ہے، ساڑھے 9 فیصد ٹیکس ٹو جی ڈی پی شرح سے پاکستان آگے نہیں چل سکتا، بتدریج ہم اس نے کو بڑھانا ہے، تاکہ اگلے تین سالوں میں 13فیصد پر لے جائیں۔

 مزید پڑھیں: وزیراعلیٰ پنجاب کا صفائی مہم میں شامل عملے کیلئے ایک ماہ کی تنخواہ بطور انعام دینے کا اعلان

پاکستان دنیا میں واحد ملک ہے جہاں نان فائلر کی کیٹیگری ہے، نان فائلر کے ریٹس اس لیول تک لے گئے ہیں کہ نان فائلر دو تین چار بار ضرور سوچیں گے کہ مجھے دو تین فیصد کا فرق نہیں بلکہ 45 فیصد تک دینا ہے تو پھر وہ ٹیکس نیٹ میں آنا شروع ہوں گے۔ اب جب موبائل سمز بند کیں تو شو ر اٹھا، 7ہزار سے زائد سمز ری ایکٹو کردی گئیں کیونکہ انہوں نے اپنا ٹیکس ادا کردیا ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *