افغان طالبان کے زیرِ کنٹرول علاقوں میں دہشتگردوں کے ٹھکانوں پر کامیاب فضائی اور ڈرون حملے

افغان طالبان کے زیرِ کنٹرول علاقوں میں دہشتگردوں کے ٹھکانوں پر کامیاب فضائی اور ڈرون حملے

وزارت اطلاعات و نشریات کے مطابق افغان طالبان کے زیرِ کنٹرول علاقوں میں دہشتگردوں کے ٹھکانوں کے خلاف کامیاب فضائی اور ڈرون کارروائیاں کی گئی ہیں۔

کارروائی کے دوران فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے دو مختلف مقامات پر موجود کیمپ مکمل طور پر تباہ کردیے گئے۔

جاری تفصیلات کے مطابق ڈرونز اور طیاروں کی مدد سے دہشتگردوں کی پناہ گاہوں کو انتہائی درستگی کے ساتھ نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں ٹھکانوں کو شدید نقصان پہنچا اور انہیں مکمل طور پر تباہ کردیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں :نورستان کی صورتحال، افغان طالبان کا داخلی اختلافات اور عدم استحکام سے توجہ ہٹانے کے لئے پاکستان مخالف بیانیہ بے نقاب

دہشتگردوں کے ٹھکانوں پر ذخیرہ کیا گیا بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی فضائی حملوں میں تباہ ہوگیا،کیمپوں اور پناہ گاہوں پر کی گئی ٹارگٹڈ اور جامع فضائی کارروائی کے نتیجے میں دہشتگردوں کے نیٹ ورک کو تباہ کردیا گیا، جبکہ ان کے اہم ٹھکانوں اور اسلحے کے ذخائر بھی نشانہ بنے۔

editor

Related Articles