سابق بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرز ااور کرکٹر محمد شامی کی شادی کی افواہیں زیر گردش ہیں ۔
تفصیلات کے بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ دونوں جلد ہی رشتہ ازدواج میں منسلک ہوجائینگے۔ بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ثانیہ مرزا اور بھارتی فاسٹ بالر محمد شامی رواں سال20اگست 2024کو شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے ۔ میڈیارپورٹس کی جانب سے سوشل میڈیا کی متعدد پبلی کیشنز کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیاہے کہ یہ جوڑا جلد شادی کر سکتا ہے ۔ ثانیہ مرزا اور محمد شامی کی شادی کی تاریخ کا انکشاف کرنے والے بھارتی میڈیا نے کہا ہے کہ دونوں معروف سپورٹس شخصیات کے حوالے سے جنگل میں آگ کی طرح پھیلنے والی اس خبر سے متعلق ابھی تک کوئی سچائی سامنے نہیں آ سکی ۔
دونوں نامور شخصیات نے ابھی تک اپنی شاد ی کے حوالے سے پھیلنے والی خبروں کی کوئی تصدیق یا تردید بھی نہیں کی ۔ ثانیہ مرزا اس سے قبل پاکستانی کرکٹر شعیب ملک کی سابقہ اہلیہ تھیں ۔ دونوں کا ایک بیٹا اذہان مرزا ملک بھی ہے جو اپنی ماں کے ساتھ رہتا ہے۔ واضح رہے کہ بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کے والد نے رواں سال 2024کے شروع میں اپنی بیٹی کی شعیب ملک سے طلاق کی تصدیق کر دی تھی۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ دونوں شخصیات کے مداحوں نے بطور جوڑا ان کے فین سوشل میڈیا پیجز بھی بنا لیے ہیں، جہاں ان کے رومانس اور تعلقات کی چہ مگوئیاں کی جاتی رہی ہیں۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ محمد شامی کی بھی اپنی پہلی اہلیہ حسین جہاں سے طلاق کے معاملات عدالت میں زیر سماعت ہیں، اہلیہ نے ان پر گھریلو تشدد کے الزامات بھی لگا رکھے ہیں۔محمد شامی نے حسین جہاں سے 2014 میں شادی کی تھی اور انکا ایک بیٹا بھی ہے۔ ثانیہ مرزا نے کرکٹر شعیب ملک سے اپریل 2010 میں شادی کی تھی، شادی کے 8 سال بعد 30 اکتوبر 2018 کو ان کے ہاں پہلا پیٹا پیدا ہوا، دونوں اسٹارز کے درمیان علیحدگی اور طلاق کی افواہیں ابتدائی طور پر دسمبر 2022 میں سامنے آئی تھیں اور جنوری 2024 میں شعیب ملک کی پاکستانی اداکارہ ثنا جاوید سے دوسری شادی کے بعد ثانیہ مرزا کی طلاق کی تصدیق ہوئی تھی۔