مفتاح اسماعیل کا آئندہ ماہ نئی سیاسی جماعت بنانے کا اعلان

مفتاح اسماعیل کا آئندہ ماہ نئی سیاسی جماعت بنانے کا اعلان

سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے آئندہ ماہ نئی سیاسی جماعت کا اعلان کر دیا۔ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے۔ ’’ عوام پاکستان ‘‘ کے نام سے بننے والی جماعت کے کنو نیئر شاہد خاقان عباسی ہو نگے۔

تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ عوام پاکستان کا 6 جولائی کو اسلام آباد میں باقاعدہ اعلان کیا جائے گا ۔ ہم چاہتے ہیں عوام کو فیصلہ سازی کرنے میں اختیار ہو اور انہیں کام کرنے کی پوری آزادی ہو ۔ ان کا کہنا تھا کہ اپنا پیغام لے کر عوام می ںجائیں گے ، پورے پاکستان میں سیاسی لوگوں سے ہمارا رابطہ ہے ۔

مزید پڑھیں:پی ٹی آئی دور میں خیبر پختونخوا میں کتنے سو ارب قرض بڑھا ؟ خواجہ آصف پھٹ پڑے

نئی جماعت میں سردار مہتاب عباسی، جاوید عباسی بھی ہمارے ساتھ ہوں گے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ نئی جماعت کے قیام کا مقصد نظام میں تبدیلی لا ناہے ۔ ضعیم قادری اور ڈاکٹر ظفر مرزا ساتھ ہوں گے، شیخ صلاح الدین، رانا زاہد توفیق، زاہد بنوری اور انور سومرو بھی ساتھ ہو نگے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *